آرمی چیف کا جہلم گیریژن کا دورہ، آرمی رائفل ایسوسی ایشن کی تقریب میں شرکت

Oct 10, 2022 | 22:11:PM
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، جہلم گیریژن، دورہ، آرمی رائفل ایسوسی ایشن، اختتامی تقریب میں شرکت
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم گیریژن کا دورہ کیا۔آرمی چیف نے آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مرکزی اجلاس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں تینوں مسلح افواج ،قانون نافذکرنے والے اداروں اورسویلین نے شرکت کی،پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابرنے بطورگیسٹ آف آنرشرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انٹرفارمیشن مقابلوں میں منگلاکور پہلے اوربہاولپور کوردوسرے نمبرپررہی، پاک فوج نے شارٹ گن،لانگ رینج اورچھوٹے ہتھیاروں کے مقابلے جیتے،آرمی چیف نے نشانہ بازوں کی مہارتوں کی تعریف کی ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک پیشہ ورجوان کےلئے شوٹنگ میں مہارت طرہ امتیارہے،شوٹنگ میں مہارت بنیادی فوجی تربیت کااہم مقصدہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے میرپورکے قریب جاریکس کینٹ کابھی دورہ کیا،آرمی چیف نے اے پی ایس جاریکس کا افتتاح کیا، آرمی چیف نے کینٹ میں افسروں اورجوانوں سے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی اجلاس، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری