ای سی سی اجلاس، برآمدی شعبے کیلئے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری 

Oct 10, 2022 | 21:02:PM
وزیر خزانہ اسحاق ڈار، اقتصادی رابطہ کمیٹی، اجلاس، برآمدی شعبے، توانائی کے مسابقتی، نرخوں کی منظوری،
کیپشن: اسحاق ڈار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،ای سی سی نے برآمدی شعبے کیلئے توانائی کے مسابقتی نرخوں کی منظوری دے دی ۔
اجلاس میں برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کا فیصلہ کیاگیا،ٹیکسٹائل ، لیدر ، سرجیکل اورسپورٹس کے برآمدی شعبوں کا نرخ 19 روپے 99 پیسے فی یونٹ ہوگا ۔
وزیر خزانہ کے زیرصدارت اجلاس میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے وزارت داخلہ کی 41 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی جبکہ گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی سمری موخر کردی گئی، اجلاس میں گندم کی درآمد کے ٹینڈر منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی میدان سے اچھی خبر، دو بڑے رہنماﺅں میں صلح ہو گئی