نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے:شیخ رشید

Oct 10, 2022 | 11:41:AM
شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے
کیپشن: نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کی خواہش پر کوئی تقرری نہیں ہوگی، 15 نومبر سے پہلے فیصلے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالت کا رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسلام آباد کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے سیاست شروع ہے، نوازشریف کو مایوسی ہوگی، پارٹنرشپ ٹوٹے گی، شہبازشریف تھکا ہوا وزیراعظم ہے، شہباز شریف کے رنگز پسٹن میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم عمران خان کی کال کی منتظر ہے، تاخیر کی گنجائش نہیں، ستائیس کلومیٹر کی حکومت کا آخری وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ چوراہوں پر ایک دوسرے کو لوٹ رہے ہیں، اجرتی قاتل کہہ رہا ہے کہ ڈرون سے شیل ماریں گے، جانی نقصان ہوگیا تو حکومت بھاگ نہیں پائے گی۔