نئی دہلی دھماکہ پاکستان کے خلاف سازش کی نئی چال ہے:سلیم بخاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرخ احمد)معروف تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہا ہے کہ نئی دہلی حملہ بھارت کی پاکستان کے خلاف سازش کی نئی چال ہے، 27ویں ترمیم بھارت کیخلاف جنگ میں فتح پر پاک فوج کو خراج تحسین ہے، وانا آرمی کالج میں حملے کے تانے بانے بھارت سے جڑتے ہیں۔
24 نیوز کے مقبول پروگرام ’’ سلیم بخاری شو‘‘ کے دوران رائے کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’’تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا‘‘ اب تو اس کے پاس ہونے میں صرف ایک سٹیپ باقی ہے، وہ ایوان زیریں سے اس کی منظوری ہونا اور پھر یہ آئین کا حصہ بن جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریبا قانون بن گیا ہے، فیصل ووڈا ترمیم پاس ہونے سے پہلے ہی مٹھائی لے آئے، اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کو یقین تھا کہ اکثریت ان کے ساتھ ہے اور حکومت آسانی کے ساتھ یہ ترمیم پاس کرالے گی۔
بخاری صاحب نے کہا کہ پوری دنیا کی روایت رہی ہے کہ جب کوئی فوج جنگ جیتتی ہے تو اس کو خطابات سے اور مراعات سے نوازا جاتا ہے، چاہے وہ کسی بھی ملک کی فوج ہو، پاک فوج نے جو معرکہ مارا ہے وہ تاریخی بھی ہے اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ ساری دنیا میں پاکستانی فوج کا معیار انتہائی بلند ہوا ہے اور 27ویں ترمیم اس کا انعام ہے۔
نئی دہلی میں کار دھماکے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حیران تھا کہ ابھی تک بھارت پاکستان سے اتنی مار کھانے کے باوجود اور پوری دنیا میں اتنی ذلت کے باوجود کوئی ڈرامہ کیا ہی نہیں ہے۔ حکومت بی جے پی کی ہو یا کانگریس کی ہو یا آر ایس ایس کے زیر سایہ ہو اس قسم کا فالس فلیگ آپریش کرتے رہتے ہیں تاکہ پاکستان پر الزام لگایا جا سکے۔
معروف تجزیہ کار کے مطابق دھماکہ کے بعد بھارتی حکومت کا حال یہ ہے کہ سانس پھولی ہوئی ہے، ایسے لگ رہے ہیں کہ بس ابھی پکڑ لیں گے۔ کسی نے نہیں کہا کہ یہ دہشتگردی ہے نہ کسی نے کسی دہشتگرد کو دیکھا ہے نہ کوئی اور ثبوت ہے لیکن خطرہ ہے کہ کل تک ایک سا بیانیہ اور ٹکرز تمام چینلز کو دیے دیئے جائیں گے اورتین چار دن تک یہ ترانے گاتے رہیں گے۔
وانا میں آرمی پبلک سکول پر بزدلانہ حملے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حملہ آوروں نے سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، لیکن سکیورٹی فورسز نے حملہ آور کے ناپاک عزائم کو نا صرف ناکام بنا دیا بلکہ تین خوارج دہشتگردون کو جہنم واصل کر دیا۔
اُن کا کہنا ہے کہ مایوسی میں حملہ آوروں نے مین گیٹ پر بارودی گاڑی ٹکرا دی، دھماکے سے مرکزی گیٹ اور ملحقہ انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی سرپرستی یافتہ 2 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، 3 خوارج کالج کے احاطے میں داخل ہوئے، تینوں خوارج اب کالج کے ایڈمنسٹریٹو بلاک میں محصور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :120 مرتبہ سٹ اسٹینڈ ، 27ویں ترمیم پاس کراتے اراکین کی چیخیں نکل گئیں