120 مرتبہ سٹ اسٹینڈ ، 27ویں ترمیم پاس کراتے اراکین کی چیخیں نکل گئیں

Nov 10, 2025 | 21:30:PM
120 مرتبہ سٹ اسٹینڈ ، 27ویں ترمیم پاس کراتے اراکین کی چیخیں نکل گئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)سینیٹ سے 27ویں ترمیم کا مشکل مرحلہ مکمل ہو گیا ،سینیٹ سے منظوری کے وقت ارکان کو 120 مرتبہ سٹ اسٹینڈ کرنا پڑا۔

پارلیمنٹ سے سینیٹرز کا کہنا ہے کہ یہ ایکسرسائز ان کی صحت کیلئے ضروری ہے، سینیٹر مصدق ملک بولے کہ ترامیم کی منظوری کے وقت  سٹ سٹینڈ سے سمارٹ ہو گئے ہیں، ہمارے دوست سینیٹرز کی صبح کی شکلیں اور اب ترو تازہ نظر آ رہے ہیں۔

 سینیٹر انوشہ رحمان سونف اور الائچی نکال لے آئیں اور بولیں کہ میں نے خود بھی کھائی اور دوسرے سینیٹرز نے مانگی تو انہیں بھی دیں ،انوشہ رحمان بولیں کہ لہو گرم رکھنے کا ہے یہ ہے اک بہانہ تو کچھ نے کہا کہ میں گھر جا کر بھی اُٹھک بیٹھک کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں :سندھ میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت، مجموعی اموات 27 ہوگئیں