بلوچستان و سابق فاٹا اسکالرشپس کے لیے اہلیت ٹیسٹ ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی) ایچ ای سی نے بلوچستان و سابق فاٹا اسکالرشپس کے لیے اہلیت ٹیسٹ ملتوی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان و سابق فاٹا اسکالرشپس کے لیے اہلیت ٹیسٹ 16 نومبر 2025 کو کوئٹہ میں منعقد ہونا تھا۔ کوئٹہ شہر میں امن و امان کی صورتحال اور دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث فیصلہ کیا گیا۔امیدواروں اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیسٹ مؤخر کیا گیا۔ایچ ای سی جلد نئی تاریخ کا اعلان کرے گا۔امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باقاعدگی سے ایچ ای سی اور ای ٹی سی کی ویب سائٹس دیکھتے رہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فاسٹ بالر شامی سلیکٹرز سے ناراض۔۔ہم آپ سےمتفق نہیں،بھارتی بورڈ کا جواب