لاہور:ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

Nov 10, 2025 | 10:04:AM
لاہور:ہربنس پورہ میں سلنڈر دھماکے سے عمارت گر گئی، 3 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عا بد چودھری )لاہور  کے علاقہ  ہربنس  پورہ  نادر مارکیٹ  کے قریب  گھر میں سلنڈر دھماکہ ،3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقہ ہر بنس  پورہ میں  گیس سلنڈر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا جس میں عمارت زمین بوس ہوگئی۔

سلنڈر دھماکے کی شدت کے باعث گھر کی پہلی منزل گر گئی،گھر کے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

 یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ، ٹرینیں آپس  میں ٹکرا گئیں

 ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبے 5افراد کو زندہ نکال لیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس اور ریسکیو حکام نے واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دیں۔