سلواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم ، درجنوں افراد زخمی

Nov 10, 2025 | 09:20:AM
سلواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان تصادم ، درجنوں افراد زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یورپی ملک سلواکیہ میں 2 ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں درجنوں مسافر زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلواکیہ کے وزیر داخلہ میٹوس سٹواج نے ریل حادثے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرینوں کے حادثے  میں درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 11 کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے قریبی  ساتھی شد ید علیل ،  وینٹی لیٹر پر منتقل

وزیرداخلہ نے بتایا کہ یہ حادثہ دارالحکومت براٹیسلاوا سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں پیش آیا۔ حادثے میں فوری طور پر کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں آئی۔

واضح رہے گزشتہ ماہ بھی سلواکیہ میں ٹرینوں کا حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 91 افراد زخمی ہو گئے تھے۔