پاکستان سے کس کا مقابلہ ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا

بھارت سیمی فائنل ہار گیا ، پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا

Nov 10, 2022 | 16:00:PM
پاکستان سے کس کا مقابلہ ہوگا؟ فیصلہ ہوگیا
کیپشن: دوسرا سیمی فائنل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے سیمی فائنل میں 10وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ 

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے 80 اور ایلکس ہیلز نے  86 رنز کی  ناقابل شکست اننگز کھیلی۔بھارت نے انگلینڈ  کو 169 رنز کا ہدف دے دیا۔انگلینڈ کی بھارت کیخلاف جارحانہ بلے بازی ،بھارت کو عبرتناک شکست  دیدی،ہیلز اور بٹلرکی دھواں دھار بیٹنگ ،ہدف عبور کرکے ہی پویلین لوٹے ۔

اس سے قبل ایڈیلیڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت کی تیسری وکٹ 75 رنز پر گر گئی، سوریا کمار یادیو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔بھارت کی پہلی وکٹ 9 رنز پر گری تھی، کے ایل راہول 5 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ دوسری وکٹ 56 رنز پر گری تھی، بھارتی کپتان 28 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ضرور پڑھیں : پاکستان فائتل جیت جائے گا لیکن ؟

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن اور کرس ووکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ہم میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی  گئی ہیں، وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہم ان کی خامیاں اور خوبیاں جانتے ہیں۔روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی طرح کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ جیتیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔