وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

Nov 10, 2021 | 13:13:PM
وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے
کیپشن: وفاقی بیوروکریسی میں تبادلے فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) پولیس سروس، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں کے تقرر و تبادلے۔ ڈی آئی جی مقصود احمد کی خدمات سندھ سے پنجاب ، ڈی جی آئی نعیم احمد شیخ کی خدمات سندھ سے پنجاب کے سپرد ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی محمد کریم خان کی خدمات خیبرپختونخوا سے سندھ، ڈی جی آئی ثاقب اسماعیل میمن کی خدمات سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئیں۔
ڈی جی آئی محمد نعمان صدیقی کی خدمات سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت ،ڈی جی آئی محمد زبیر دریشک کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت، ڈی جی آئی عبدالغفور آفریدی کی خدمات خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت کے حوالے کردی گئیں۔ 
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدترین اور ریکارڈ مہنگائی۔۔ عمران خان پر عوامی دبائو بڑھنے لگا۔۔ غیر ملکی میڈیا
ڈی جی آئی جاوید اکبر ریاض کا سندھ سے پنجاب، ڈی آئی جی خرم علی کا پنجاب سے سندھ حکومت ،ڈی آئی جی محمد یونس چانڈیو کا ایف آئی اے سے خیبرپختونخوا حکومت، ڈی آئی جی زعیم اقبال شیخ کا پنجاب سے سندھ حکومت،ڈی آئی جی عبداللہ شیخ کا سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت، ڈی آئی جی احمد ارسلان کا پنجاب سے خیبرپختونخوا حکومت، ڈی آئی جی عمر شاہد حامد کا سندھ سے بلوچستان حکومت تبادلہ کردیا گیا۔
 او ایس ڈی، ڈی آئی جی احمد اسحاق جہانگیر کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں۔ ڈی آئی جی مسرور عالم کا موٹروے پولیس سے بلوچستان حکومت ،ڈی آئی جی شہزاد اکبر کا ریلوے پولیس سے سندھ حکومت، ڈی آئی جی سہیل اختر کا پنجاب سے سندھ حکومت،ڈی آئی جی انعام وحید خان کا پنجاب سے سندھ حکومت تبادلہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ اے پی ایس پر کیاکارروائی ہوئی۔سپریم کورٹ۔۔آپ حکم دیں ۔ کارروائی ہو گی ۔۔وزیراعظم
علاوہ ازیں وفاقی بیورو کریسی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسروں کے بھی تقرروتبادلے کئے گئے۔
گریڈ 20 کے افتخار علی سہو کی خدمات پنجاب سے کے پی حکومت ،گریڈ 20 کی سارہ اسلم کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت کے سپرد، گریڈ 20 کی فرح مسعود کی خدمات پنجاب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو واپس، گریڈ 20 کے اسلام زیب کی خدمات خیبرپختونخوا سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو واپس، گریڈ 20 کے سید حسن نقوی کو سندھ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
 گریڈ 20 کی نورین بشیر کا دفاع ڈویژن سے سندھ حکومت تبادلہ کر دیا گیا، گریڈ 20 کے زاہد علی کو سندھ حکومت سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔ گریڈ 20 کے خالد حیدر شاہ کو سندھ سے خیبرپختونخوا رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔
 گریڈ 20 کے کاظم حسین جتوئی کا سندھ سے خیبرپختونخوا حکومت تبادلہ، او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن گریڈ 20 کی نشیتہ مریم کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:نوٹس بھیجنے والوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا۔۔ شعیب اختر
گریڈ 20 کے عاطف رحمان کی خدمات خیبرپختونخوا سے سندھ حکومت کے سپرد کی گئیں، منیجنگ ڈائریکٹر واپڈا گریڈ 20 کے خالد سلیم کا تبادلہ خالد سلیم کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد کردی گئیں۔
 جوائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویڑن علی حسین ملک کا تبادلہ کر دیا گیا، گریڈ 20 کے علی حسین ملک کی خدمات سندھ حکومت، گریڈ 20 کے علی طاہر کی خدمات پنجاب سے بلوچستان حکومت ،گریڈ 20 کی انیلہ سلمان کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئیں، تمام افسروں کے تقررو تبادلے روٹیشن پولیسی کے تحت کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:عائشہ عمر کے بعد شعیب ملک کا بیباک اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ نیا فوٹو شوٹ۔۔تصاویر وائرل