نوٹس بھیجنے والوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا۔۔ شعیب اختر

Nov 10, 2021 | 11:55:AM
نوٹس بھیجنے والوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا
کیپشن: شعیب اختر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

     (مانیٹرنگ ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ مجھے نوٹس دینے کے پیچھے صرف ایک شخص ہے،انہوں نے غلط بندے سے جھگڑا لے لیا ہے میں سخت جواب دوں گا۔

 تفصیلات کے مطابق میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وزیراعظم سمیت پوری کابینہ میرے ساتھ ہے ۔ میرے ساتھ جونعمان نیاز نے کیا اس پرعوام کوبہت غصہ ہے ، میرے وکلا تمام معاملات دیکھ رہے ہیں۔

 سابق فاسٹ بولرنے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل ہوگا جبکہ آسٹریلیا سیمی فائنل میں پاکستان کو ڈرانے کی کوشش کرے گا ،بس آپ لوگوں کو ڈرنا نہیں ہے۔

 یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو سرکاری ٹی وی پر لائیو شو کے دوران پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے ویوین رچرڈز اور ڈیوڈ گاور سمیت دیگر مہمانوں کے سامنے شعیب اختر سے شو چھوڑ کر جانے کا کہا تھا۔شعیب اختر نے معاملے کو رفع دفع کرنےکی کوشش کی لیکن جب بات نہ بنی تو شعیب اختر ناصرف شو چھوڑ کر چلے گئے بلکہ انہوں نے پی ٹی وی سے معاہدہ بھی ختم کرنےکا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدترین اور ریکارڈ مہنگائی۔۔ عمران خان پر عوامی دبائو بڑھنے لگا۔۔ غیر ملکی میڈیا