کوئٹہ: کسٹمز گودام میں آگ لگنے کے واقعے میں 31 افراد جھلس کر زخمی 

May 10, 2026 | 19:39:PM
کوئٹہ: کسٹمز گودام میں آگ لگنے کے واقعے میں 31 افراد جھلس کر زخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوئٹہ مستونگ کے درمیان لکپاس کے مقام پر کسٹمز کے گودام میں آگ لگنے کے واقعہ میں 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق لکپاس کے مقام پر دن تقریباً 11 بجے کے بعد گودام میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا اور شام تک آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران گودام میں کھڑا ایل پی جی باوزر آگ کی لپیٹ میں آکر پھٹنے سے قریب موجود 31 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں سول اسپتال شعبہ حادثات کے برن یونٹ منتقل کردیا گیا، زخمیوں میں 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ گودام میں موجود ضبط کیا گیا سامان اور وہاں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  سر فخر سے بلند کر دیئے، خواتین کرکٹرز کا مستقبل روشن ہے:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی