سر فخر سے بلند کر دیئے، خواتین کرکٹرز کا مستقبل روشن ہے:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

May 10, 2026 | 19:34:PM
سر فخر سے بلند کر دیئے، خواتین کرکٹرز کا مستقبل روشن ہے:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کا مستقبل انتہائی روشن ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں قومی ویمنز ٹیم کی 0-3 سے شاندار کامیابی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قابلِ فخر بیٹیوں نے نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ کئی بین الاقوامی ریکارڈز بھی قائم کیے، جس سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوگیا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی فتح پاکستان کی تمام ماؤں کے نام ہے اور باصلاحیت بیٹیوں کی جانب سے اپنی ماؤں کو بہترین خراجِ تحسین بھی۔

محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میں خواتین کرکٹ کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ قومی ٹیم مستقبل میں بھی عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹتی رہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ: اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے