معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر مظفرآباد, گلگت بلتستان میں تقریبات کا سلسلہ جاری

May 10, 2026 | 18:29:PM
معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ پر مظفرآباد, گلگت بلتستان میں تقریبات کا سلسلہ جاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)معرکۂ حق کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں شاندار دفاعی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا افتتاح قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری لطیف اکبر نے کیا، دفاعی نمائش میں پاک فوج، پولیس اور دیگر سول اداروں کی جانب سے معلوماتی اور نمائشی اسٹالز قائم کیے گئے تھے، جہاں جدید دفاعی سازوسامان اور مختلف شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔

شہریوں کی سہولت اور تفریح کے لیے کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے اسٹالز بھی لگائے گئے، جنہوں نے شرکاء کی توجہ حاصل کی،نمائش میں شریک افراد نے مختلف حصوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے معرکۂ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا، شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ دشمن کے خلاف ہر محاذ پر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

دوسری جانب معرکہ حق میں تاریخی فتح کاایک سال مکمل ہونےپر گلگت بلتستان میں تقریبات کاسلسلہ جاری ہے،  گلگت میں معرکہ حق کی کامیابی کوایک سال مکمل ہونےپرمعرکہ حق پولوٹورنامنٹ کاانعقادکیاگیا۔

 گلگت کےوہاب شہید پولوگراؤنڈ میں این ایل آئی اورجی بی اسکاوٹس کی ٹیمیں  فائنل میں مدمقابل آئیں،  معرکہ حق پولوٹورنامنٹ کےفائنل مقابلےمیں این ایل آئی کی ٹیم نےجی بی اسکاؤٹس کوہراکرٹرافی جیت لی،  این ایل آئی کی ٹیم نے7گول اسکورکرکےکامیابی حاصل کی جبکہ جی بی اسکاؤٹس کی ٹیم نے6 گول سکورکیے۔

 وہاب شہیدپولو گراؤنڈ میں موجودشائقین کاجوش وخروش دیدنی تھاجنہوں نےکھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہا  ،  معرکہ حق پولوٹورنامنٹ کےاختتام پرفاتح اوررنراپ ٹیموں میں انعامات تقسیم،کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں :ڈھاکہ ٹیسٹ میں اذان اویس ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے 14ویں پاکستانی بن گئے