امریکی ٹینس سٹار ن کوکو گوف نے دوران میچ ریکٹ اپنے ہی سر پر مار لیا

May 10, 2026 | 11:55:AM
امریکی ٹینس سٹار ن کوکو گوف نے دوران میچ ریکٹ اپنے ہی سر پر مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ٹینس سٹار کوکو گوف نے اٹالین اوپن کے دوران غصے کے عالم میں اپنا ریکٹ اپنے ہی سر پر دے مارا۔

روم میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کوکو گاف کا مقابلہ ارجنٹائن کی کھلاڑی سولانا سیریا سے تھا، جہاں انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے پہلے سیٹ میں اپنی کارکردگی سے مایوس نظر آنے والی گاف نے 5-5 کی برابری پر غصے میں آکر اپنا ریکٹ سر پر مارا۔

مزید پڑھیں:ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز، اذان اویس کی سنچری کے بعد پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی

 پہلا سیٹ 7-5 سے ہارنے کے بعد انہوں نے دوبارہ ایسا ہی ردعمل دیا۔

 بعدازاں امریکی کھلاڑی نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے دوسرا سیٹ صرف 30 منٹ میں 0-6 سے جیت لیا۔

 فیصلہ کن سیٹ میں بھی ابتدا میں وہ 2 بار سروس بریک ہونے کے باعث 0-3 سے پیچھے تھیں، لیکن بعد ازاں انہوں نے مسلسل 5 گیمز جیت کر میچ میں واپسی کی اور کامیاب رہیں۔