ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز، اذان اویس کی سنچری ، بارش بھی کھیلنے آگئی

May 10, 2026 | 10:52:AM
ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز، اذان اویس کی سنچری ، بارش بھی کھیلنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز  پاکستان کے اذان اویس نے اپنےپہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری سکور کر ڈالی تا ہم  ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑانے کے بعد پاکستان نے 6 وکٹوں پر 349 رنز بنا لئے ہیں،دوسری طرف بارش کے باعث کھیل روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اذان اویس کیرئیر کے پہلے ٹیسٹ میں سنچری بنا ڈالی انہوں نے 153 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی اور 103 رنز پر آؤٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ پاکستان کےعبداللہ فضل نے بھی کیرئیر کے پہلے ہی ٹیسٹ میں ففٹی سکور کی وہ 60 رنز بنا کر پویلین لوٹے، امام الحق نے 45 رنز سکو کئے۔

تیسرے روز پاکستان کے  کپتان شان مسعود 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،  سعود شکیل کھاتہ نہ کھول سکے۔

 آخری آؤٹ ہونیوالے بلے باز وکٹ کیپر محمد رضوان تھے جو 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں، سلمان آغا55 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:7 بار کے عالمی چیمپئن مارک مارکیز موٹو جی پی میں خوفناک حادثے کا شکار، ہسپتال منتقل