امریکہ، سیاحتی کشتی میں بھگدڑ، 11 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحلی علاقے میں ایک سیاحتی کشتی میں مبینہ دھماکے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔
میامی فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہفتے کے روز دوپہر 12 بج کر 48 منٹ پر ہالوور سینڈبار کے قریب ایک ممکنہ کشتی دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
واقعے کے بعد امریکی کوسٹ گارڈ اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ فائر کنزرویشن کمیشن نے بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں:سینکڑوں مسافروں سے بھرے مسافر طیارے نے پیدل چلتے شخص کو ٹکر مار دی
امدادی حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 11 افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا تاہم حکام نے اب تک دھماکے کی حتمی وجہ ظاہر نہیں کی۔
امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کشتی میں موجود ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ دھماکا ممکنہ طور پر گیس لیکیج کے باعث ہوا۔