سابق بھارتی اداکارجوزف وجے نے وزیر اعلیٰ تامل ناڈو کا حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق سٹار وجے تھلاپتی نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا ہے۔
حلف برداری کی پروقار تقریب چنئی کے نہرو سٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں مداحوں اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی جہاں وجے تھلاپتی نے بھارتی ریاست تمل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر اپنے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھا لیا۔
جوزف وجے کی نئی سیاسی جماعت ‘تاملگا ویٹری کڑگم’ نے ریاستی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 234 میں سے 108 نشستیں حاصل کیں۔ اگرچہ حکومت بنانے کے لیے 118 نشستیں درکار تھیں، تاہم کانگریس، سی پی آئی، سی پی ایم اور انڈین یونین مسلم لیگ سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وجے کو واضح اکثریت حاصل ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق جوزف وجے نے گزشتہ روز گورنر راجند وشواناتھ سے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں حکومت سازی کی دعوت دی گئی۔ گورنر نے نومنتخب وزیراعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں۔
مزید پڑھیں:معروف گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا ’’تیرا ہوگیا‘‘ ریلیز