ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل، ہائی الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ملک میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے 19 ہسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دئیے گئے ہیں،شہر بھر میں ہنگامی صورتحال کے لیے 69 ایمبولینسزبھی میسر ہونگیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کے مطابق ہسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کے لیے بھی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں 26 اورریسکیو 1122 میں 12 ایمبولینسز سٹینڈ بائے رہیں گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنرکاکہناہے کہ شہر بھر میں سول ڈیفینس کے 446 رضاکار بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے،سیف سٹی کمپلیکس میں ضلعی انتظامیہ کا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 24/7 فنکشنل ہوگا،شہر بھر کی 48 بلند عمارتوں پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں،مختلف ایمرجنسی اعلانات کے حوالے سے شہر بھر کی مساجد کے ساتھ بھی کوآرڈینیشن مکمل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں
ڈی سی اسلام آباد نے تمام افسران کو ہمہ وقت فیلڈ میں رہنے کی واضح ہدایات دیتے ہوئے کہاہے کہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں، ہنگامی حالات میں شہری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ خصوصی تعاون کریں اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر من و عن عمل درآمد یقینی بنائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہاکہ شہری ڈرونز گرنے یا دیگر خبروں کی تصدیق کے لیے ڈی سی آفس کے سوشل میڈیا پر نظر رکھیں۔