پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں:مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاک فوج کی بھارتی جارحیت کیخلاف عبرتناک جوابی کارروائی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب دشمن نے حد پار کی تو پاکستان نے صبر کو حکمت میں بدلا،اور کڑی ضرب دی۔
اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا دن کی روشنی میں دیا گیا جواب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔پاک سرزمین کے سپاہیو! تم پر سلام ہو، تمہارے جذبے کو سلام ہو، اور تمہاری غیرت کو سلام ہو،انہوں نے کہا کہ سلام ہے ان محافظوں کو، جنہوں نے صرف گولی سے نہیں بلکہ غیرت، حکمت اور شجاعت سے جواب دیا-
آپریشن بنیان مرصوص جوابی کارروائی نہیں، تاریخی اعلان ہے کہ ہم کمزور نہیں، امن کے لیے خاموش تھے۔پاکستان کاایک ایک سپاہی مادرِ وطن کے تحفظ کی قسم کھا کر زندہ ہے۔امن کے خواہاں ضرور ہیں مگر جارحیت کا جواب خاموشی نہیں، ضرب ہوتا ہے۔پاکستان کی سرحدیں صرف خاردار تاروں سے ہی نہیں، شہیدوں کے لہو سے محفوظ ہیں۔