بھارت نے نیوی کو متحرک کرنے کا جھوٹ بھی غیرملکی میڈیا میں بیچنا شروع کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فضائی اور زمینی جنگ میں برُی طرح مار کھانے کے بعد بھارت اب نیوی سے متعلق بھی جنگی جنون اور جارحیت کی خبریں غیرملکی میڈیا پر چلوانے لگا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان سے پچھلے 72 گھنٹے سے فضا اور زمین پر مار کھانے کے بعد، بھارت غیر ملکی میڈیا میں جھوٹ بیچنے لگا۔
مسلح بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر کی کراچی کی طرف پیش قدمی کی گمراہ کن خبر ٹیلیگراف میں چلوائی گئی،بھارتی ائیر کرافٹ کیرئیر انٹرنیشنل واٹر میں اسی جگہ یا اس سے بھی تھوڑاسا پیچھے ہے جہاں یہ 6/7 مئی کی رات کو بھارتی حملے کے وقت موجود تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ائیر کرافٹ کیریئر اب بھی اپنی اسی جگہ پر موجود ہے اور اس نے کوئی آگے کی طرف پیش قدمی نہیں کی ہے۔
ٹیلیگراف آرٹیکل میں جان بوجھ کر سنسنی مچانے کے لئے یہ کہا گیا کے کراچی ائیر پورٹ مسلح ائیر کرافٹ کیرئیر کی رینج میں ہے،یہ دعویٰ اس لئے مضحکہ خیز ہے کیونکہ آج کل کے جدید ہتھیاروں کی لمبی رینج سے کسی بھی جگہ سے دشمن ملک کے اندرکسی بھی ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان دشمن کی ہر چال اور مکاری سے پوری طرح چوکس ہیں، افواج پاکستان دشمن کے علاقے میں تمام ٹارگٹ مؤثر طریقے سے، اپنی مرضی کے وقت، جگہ اور مناسب ہتھیار سے تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب افواج پاکستان دے رہی ہیں اور دیتی رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج نے آدم پور اور امرتسر میں 6بیلسٹک میزائل داغ دیئے:ڈی جی آئی ایس پی آر