معروف ٹک ٹاکر گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی 

May 10, 2023 | 15:38:PM
 روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روسی ٹک ٹاکر حسب اللہ میگو میدوف اور ان کے دوستوں کو داغستان میں ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 20 سالہ حسب اللہ اور ان کے ساتھیوں کو داغستان کی مرکزی شاہراہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مشہور ٹک ٹاکر اور ان کے دوست مبینہ طور پر اپنے ایک دوست کی شادی کا جشن منا رہے تھے جب حکام نے انہیں گرفتار کیا۔

اور انہیں کسی غلط فہمی کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ’تیری میری کہانیاں‘ کی عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

تاہم بعدازاں ٹک ٹاکر نے اس واقعے پر معافی مانگتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ وہ گاڑی نہیں چلا رہے تھے بلکہ ان کی دوست گاڑی چلا رہے تھے اور ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔