’تیری میری کہانیاں‘ کی عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوگی

May 10, 2023 | 14:08:PM
سی پرائم نے بلآخر اپنی آنے والی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹائٹل کا اعلان کردیا۔ فلم کی کہانی نامور پاکستانی کہانی کاروں خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے زور قلم کا نتیجہ ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سی پرائم نے آخر کار اپنی آنے والی فیچر فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کے ٹائٹل کا اعلان کردیا۔ فلم کی کہانی نامور پاکستانی کہانی کاروں خلیل الرحمٰن قمر، واسع چوہدری، علی عباس نقوی اور باسط نقوی کے زور قلم کا نتیجہ ہے۔ 

فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کیلئے تیار ہے۔ اس فلم کے ڈائریکٹرز میں نبیل قریشی، ندیم بیگ کے علاوہ سلور اسکرین پر پہلی بار بطور ڈائریکٹر آغاز کرنے والی باکمال اداکارہ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر اور کئی کامیاب ٹی وی سیریلز کی مقبول ترین اداکارہ مرینہ خان شامل ہیں، جن کے تخلیقی وژن سے یہ فلم تیار کی گئی ہے۔

سی پرائم گزشتہ تین سال سے ڈیجیٹل کے ناظرین کو ایک مختلف متبادل مواد فراہم کر رہا ہے۔ 

سی پرائم کی سی ای او سیمیں نوید کے مطابق ہمارا بڑا مقصد عوام کو ہمیشہ اعلیٰ معیار کا مواد فراہم کرنا ہے اور اس مرتبہ ایک نئے انداز سے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ پاکستان میں کسی بھی فیچر فلم کےلیے سب سے بڑا تخلیقی مجموعہ ہے اور اس عیدالاضحیٰ پر سب سے بڑی کاسٹ کا شو ہوگا۔

خلیل الرحمان قمر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’تیری میری کہانیاں‘ کی خوبصورتی یہ ہے کہ اس میں بہت زیادہ تنوع ہے۔ اس میں ہر ایک کی دلچسپی کےلیے کچھ نہ کچھ موجودہے۔

مزید پڑھیں  : پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تاریخ طے

سی پرائم ’تیری میری‘ کی کاسٹ کا اعلان 19 مئی 2023 کو کرے گا۔ 

جولائی کے آخر میں عیدالاضحیٰ کی آمد پر ریلیز ہونے والی اس فلم کا عوام کو بے چینی سے انتظار ہے۔ سی پرائم کی یہ فیچر فلم کہانیاں بیان کرنے کی دنیا میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔