پاوری گرل دنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل

May 10, 2021 | 20:56:PM
پاوری گرل دنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ چھا گیا۔۔ویڈیو وا ئرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سوشل میڈیا اسٹار، پاوری گرل دنا نیرکی آوازمیں سلام ’مصطفی جان رحمت‘ مداحوں کو بے حد پسند آگیا۔
تفصیلات کے مطابق اپنی انسٹاگرام پروڈیوکلپس کے ذریعے وائرل ہونے والی سوشل میڈیا اسٹارکے چرچے پچھلے کچھ عرصہ سے خوب رہے۔
اس بار دنا نیر نے عاطف اسلم کے نقش قدم پرچلتے ہوئے سلام ’مصطفی جان رحمت‘ پڑھا جو سب کو خوب پسند آیا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ دنا نیر کی آوازمیں دم ہے اور انہوں نے سلام بے حد اچھا پڑھا۔ ایک صارف نے کہا کہ دنا نیرہرفن مولا ہیں جب کہ دوسرے نے آوازکوجادوئی آوازقراردیا۔اور کہا کہ اس سے قبل میں نے اتنی خو بصو رت آوا ز میں یہ نعت نہیں سنی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر حملہ ۔۔نور بخاری کا اہم اعلان