آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات

May 10, 2021 | 14:03:PM
 آرمی چیف سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) آرمی چیف  جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا۔  جہاں دونوں رہنماؤں میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔افغان مفاہمتی عمل سےمتعلق پیشرفت پربھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی شہزادہ فلپ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔  برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے خطے میں امن کیلئے اور دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: عید پر لاک ڈاؤن سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری