حکومت نے کفایت شعار پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا

Mar 10, 2026 | 23:18:PM
 حکومت نے کفایت شعار پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف )خطے میں امن و امان کی صورتحال ، وفاقی حکومت کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہو گیا ، وفاقی تعلیمی اداروں میں دو ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، اسلام آباد کے سرکاری اسکول اور کالجز 16 مارچ سے بند رہیں گے۔

حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیئے، 4ایف ڈی ای کے تحت اداروں میں 31 مارچ تک کلاسز معطل رہیں گی، تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری، امتحانی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

بی ایس پروگرام کی کلاسز آن لائن منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، امتحانات اور پیپر چیکنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکاری تعلیمی اداروں میں جزوی ورک فرام ہوم پالیسی نافذ رہے گی، انتظامی عملے کے 50 فیصد افراد گھر سے کام کریں گے، اداروں کے ضروری انتظامی امور جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چیف منسٹر مریم نے تمام وزراء کیلئے سرکاری پٹرول بند کر دیا