فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ،ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا

Mar 10, 2026 | 20:27:PM
فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ،ایئر لائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا
کیپشن: جہاز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی) پاکستان سے فضائی سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر ،ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے باعث ایئرلائنز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ۔

ذرائع ایئر لائن کاکہنا ہے کہ ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کردیا،کراچی سے لاہور اسلام آباد اور دیگرسٹیشن کے لیے کرایوں میں اضافہ  کیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہناتھا کہ بین الاقوامی پروازوں کیلئے10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ،پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیاگیا۔

پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے،ٹورنٹو مانچسٹر کی اکنامی کلاس کا یک طرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا۔

یادرہے کہ چند دن قبل پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا تھا ،جیٹ فیول کی فی لٹر قیمت پاکستان میں اضافے کے بعد 342 روپے فی لٹر ہوگئی تھی،جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر ملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں پر اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پیٹرول 73 روپے، ڈیزل 84 روپے مزید مہنگا ہو رہا ہے؟ اوگرا نے وضاحت جاری کردی