اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی خبروں پر وضاحت جاری کردی
کیپشن: پیٹرول، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترجمان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حوالہ سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت جاری کی ہے۔
منگل کو جاری بیان میں ترجمان اوگرا نے واضح کیا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 73.40 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 84.95 روپے اضافہ کی کوئی سمری وزیرِ اعظم آفس کو نہیں بھجوائی گئی۔
ترجمان اوگرا نے کہا کہ یہ دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی مذکورہ خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس طرح کی غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔
یہ بھی پڑھیں:ہفتے میں 4دن کام ؛ جمعہ ، ہفتہ اور اتوار چھٹی!نوٹیفکیشن جاری