بمراہ کو سلو بال کرنا کس پاکستانی نژاد بولر نے سکھایا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

Mar 10, 2026 | 17:31:PM
بمراہ کو سلو بال کرنا کس پاکستانی نژاد بولر نے سکھایا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
کیپشن: جسپریت بمراہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی نژاد یو اے ای کرکٹر ظہور خان نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

ایک آن لائن پوڈ کاسٹ میں یو اے ای کے کرکٹر ظہور خان نے بتایا کہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اپنی سلو ڈلیوری کی ویریئیشن 2019 میں ان سے سیکھی تھی۔

ظہور خان نے بتایا کہ جب وہ ممبئی انڈینز کے ساتھ کھیل رہے تھے، تو انہوں نے ٹی ٹین میچ میں ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز کے خلاف ایک میڈن اوور کرایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اوور میں پانچ سلو بالز کی تھیں جنہیں سمنز نہیں سمجھ پائے۔ 

 بمراہ نے اس اوور کی ویڈیو دیکھی اور ان سے سلو بالز کے بارے میں پوچھا جس کے بعد پھر ظہور خان نے انہیں نیٹس میں اس تیکنیک کے بارے میں سکھایا۔