ایم کیو ایم وفد  کی آج چوہدری شجاعت حسین اور آصف علی زرداری  سے ملاقات طے

Mar 10, 2022 | 00:35:AM
ایم کیو ایم،کنوینئر، خالد مقبول ،صدیقی
کیپشن: ایم کیو ایم کےکنوینئر خالد مقبول صدیقی (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایم کیو ایم کا وفد  آج مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری  سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت سے ملاقات کے لیے کل صبح 11 بجے کا وقت طے پایا ہے،ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ جائے گا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا وفد آج  زرداری ہاؤس اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے بھی ملاقات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی