آرمی چیف سے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی ،ہاشم آملہ کی ملاقات، حو صلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا

Mar 10, 2021 | 18:10:PM
آرمی چیف سے جاوید آفریدی، ڈیرن سیمی ،ہاشم آملہ کی ملاقات، حو صلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی، کوچ ڈیرن سیمی اورہاشم آملہ کی ملاقات ،حوصلہ افزائی پر جاوید آفریدی نے قمر جا وید با جوہ کا شکریہ ادا کیا ۔
 تفصیلا ت کے مطا بق آرمی چیف نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے کردار پر کرکٹرز کو سراہا اور پاکستان سپر لیگ کی کامیابی اور ترقی پر کرکٹرز کو مبارکباد دی۔
آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جلد پی ایس ایل کے دوبارہ آغاز سے قوم میں خوشی کی لہر دوڑجائے گی، مہمانوں نے پاکستان کے مختلف حصوں کے اپنے دوروں کے بارے میں تجربات سے آگاہ کیا اورپاکستان کو ایک خوبصورت اور پرامن ملک قراردیا ۔