امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔
نیویارک کی عدالت نے طالبان کمانڈر کو دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔
امریکی اخبار کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے اور دو ساتھیوں کو 7 ماہ یرغمال بنایا تھا ۔
امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے 2008 میں افغانستان میں اغوا ہوئے تھے اور طالبان کمانڈر پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔
یہ بھی پڑھیں:مسافروں کی سنی گئی!معروف ائیر لائن نے بڑا اعلان کر دیا