ائیر بلیو کا مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی سہولیات کا اعلان

Jun 10, 2026 | 12:37:PM
  ائیر بلیو کا مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی سہولیات کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)نجی ایئرلائن ائیر بلیو نے سیاحت کے فروغ کے لیے سکردو جانے والے مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی سہولیات کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے جاری بیان کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد سے سکردو سفر کرنے والے مسافر اپنے بورڈنگ پاس کے ذریعے مختلف ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں خصوصی ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکیں گےاس اسکیم کے تحت مسافروں کو پی سی ہوٹل، ہیمل ریزورٹ، فورچون نارتھ ہوٹل اور کھوج ریزورٹ سمیت مختلف مقامات پر رہائش اور کھانے پینے کی سہولیات پر رعایت دی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق بورڈنگ پاس دکھانے پر کھانوں پر 20 فیصد جبکہ ہوٹل رہائش پر 12 فیصد تک ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایرانی وزارت خارجہ

ائیر بلیو کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو مزید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔