بھارت ہمارے بچوں کو جارحیت کا نشانہ بناتا ہے,بلاول بھٹو زرداری 

Jun 10, 2025 | 22:23:PM
بھارت ہمارے بچوں کو جارحیت کا نشانہ بناتا ہے,بلاول بھٹو زرداری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسد علی ملٗک) پاکستان سفارتی مشن کے قائد و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے بچوں کو جارحیت کا نشانہ بناتا ہے۔ 

  بلاول بھٹو برطانوی پارلیمنٹ پہنچے،پاکستان کے اعلی سطحی وفد میں شامل اراکین بھی برطانوی پارلیمنٹ پہنچ گئے ،وفد میں شامل اراکین میں وفاقی وزیر مصدق ملک، حنا ربانی کھر ، سینیٹر بشری انجم ، پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل بھی برطانوی پارلیمنٹ پہنچ گئے،ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو   نے برطانوی پارلیمنٹ میں وفد سے ملاقات  کی، ممبر پارلیمنٹ عمران حسین نے پاکستانی وفد کی میزبانی کی۔  

اس دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ بھارت ہمارے بچوں کو جارحیت کا نشانہ بناتا ہے ،انہوں نے کہاکہ 80 کے قریب پارلیمیٹیرینز مسئلہ کشمیر برطانوی پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہیں۔ 

 بلاول بھٹو زرداری  کا مزیدکہنا تھا کہ برطانوی پارلیمیٹیرینز نے وعدہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر بات کرتے رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں بجٹ پیش، پی ٹی آئی کا شدید احتجاج