سینیٹ میں بجٹ پیش، پی ٹی آئی کا شدید احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) وفاقی وزیر خزانہ نے 2025-26 کا بجٹ سینیٹ میں پیش کر دیا جس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین نے شدید احتجاج کیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی اراکین نے بجٹ نامنظور اور فارم 47 کا بجٹ نامنظور کے نعرے لگائے۔
چیئرمین سینیٹ نے 3 روز کے اندر بجٹ پر سفارشات طلب کرتے ہوئے خزانہ کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ 20 جون تک اپنی سفارشات سینیٹ میں پیش کرے۔
اجلاس کے اختتام پر چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے10 بجے تک ملتوی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کا سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاج،طارق فضل چوہدری احتجاج میں پہنچ گئے