بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے 6.64 ارب روپے مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ کیلئے مالی سال 2025-26 کیلئے 6.64 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز پر 3.26 ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے ،افسران کی تنخواہوں کیلئے 54 کروڑ اور دیگر عملے کیلئے 91 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
اثاثہ جات کی خریداری کیلئے 42 کروڑ اور ترقیاتی کاموں کیلئے 45 کروڑ روپے،ریٹائرمنٹ بینیفٹس کیلئے 23 کروڑ 80 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کئے گئے،گرانٹس، سبسڈیز اور قرضہ جات کی معافی کی مد میں 2 کروڑ روپے رکھے گئے،سپریم کورٹ کے آپریٹنگ اخراجات کا بجٹ 1.03 ارب روپے رکھا گیا۔
دستاویز کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے بجٹ میں 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کی تنخواہوں کی مد میں 2کروڑ روپے ،جوڈیشل کمیشن کے تحائف کی مد میں 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔