میاں ابوذرشاد نے وفاقی بجٹ کو درست اور دفاعی بجٹ میں اضافہ کو بہترین فیصلہ قرار دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذرشاد نے وفاقی بجٹ کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے دفاعی بجٹ میں اضافہ بہترین فیصلہ ہے۔دفاع کا بجٹ بڑھانا ضروری تھا۔
تفصیلات کے مطابق میاں ابوذرشاد نے کہا کہ فاٹا اور پاتا کی پالیسی بہتر بنائی ہے، دس فیسد سیل ٹیکس کا نفاذ خوش آئند ہے ،آن لائن بزنس ٹیکس فری تھا، انکو ٹیکس نیٹ میں لائے ہیں اچھا اقدام ہے،نان رجسٹرڈ کاروبار پر سختی بہتر فیصلہ ہے،پانی اور ڈیموں کیلئے مختص رقم مزید بڑھانے کی ضرورت ہے،ٹیکس ریٹرن کو سنگل پیج کیا جائے یہ ہمارا مطالبہ رہا ہے،اس کوبھی بجٹ میں دیکھا گیاہے،ایس ایم ای کیلئے اور لارج مینوفیکچرزز کیلئے مل کر چلنا ضروری تھا،کاٹیج انڈسٹری کیلئے ریلیف دینا ضروری تھا،45 سرکاری ادارے اور کمپنیاں ضم کرنے کا جو فیصلہ ہے یہ درست ہے۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس کا مزید کہنا تھا کہ نجی ادارے فائدے میں چل رہے ہیں جبکہ سرکاری ادارے نقصان میں ہیں ،کاروبار کرنا بیوروکریسی کا کام نہیں بزنس کمیونٹی ہے،پراپرٹی کو ریلیف دیا گیا ہے،دانش یونیورسٹی کا فیصکہ اچھا ہے، صنعت کیلئے اچھے اقدام اٹھانا ضروری ہے،تنخواہ دار طبقے کو جو ٹیکس میں ریلیف اچھا اقدام ہے،ہمارا مطالبہ تھا کہ پٹرول پمپس کو چیک کرنا ضروری ہے،سمگلنگ کو روکنا ضروری ہے،اگر معیشت کو دستاویزی بنانا چاہتے ہیں تو 5 ہزار کا نوٹ بند ہونا چاہیئے،ٹیکس پئیرز بڑھانے کیلئے واضح اقدامات نہیں سامنے آئے،بجٹ دستاویزات اور تفصیلات سامنے آنے پر ہی مزید پتا چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کا اعلان