بجٹ 2025-26: چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد

Jun 10, 2025 | 19:26:PM
بجٹ 2025-26: چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی بجٹ 2025-26 میں 850 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق اس اقدام کا مقصد پیٹرول، ڈیزل اور ہائبرڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں یکسانیت لانا ہے،بجٹ میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کے خلاف سخت اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے اور ان کی جائیداد کی منتقلی پر پابندی عائد ہوگی جبکہ سنگین جرائم کی صورت میں کاروباری جگہ سیل اور سامان ضبط کیا جا سکے گاتاہم  متعلقہ فریق کو 30 دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ میں 21 فیصد اضافے کی تجویز