سٹرابیری مون کا نظارہ جس کا 2043 تک دوبارہ موقع نہیں ملے گا

چاند کے طلوع و غروب کے اوقات، بہترین نظارے کی جگہیں، اور کیوں یہ لمحہ یادگار ہے؟

Jun 10, 2025 | 19:20:PM
 سٹرابیری مون کا نظارہ جس کا 2043 تک دوبارہ موقع نہیں ملے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )  فلک بینی کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ،کل 11 جون کو متحدہ عرب امارات کی فضاؤں میں ایک نایاب فلکی مظہر ’’سٹرابیری مون‘‘ نظر آئے گا  جو 2043 تک دوبارہ اس حد تک نیچے نہیں آئے گا۔

 دبئی ایسٹرونومی گروپ (DAG) کی آپریشنز مینیجر خدیجہ حسن احمد نے تصدیق کی ہے کہ  یہ خوبصورت فل مون (11 جون 2025) شام 7:32 بجے طلوع ہوگا اور اگلی صبح 5:55 بجے غروب ہوگا,آپ کو کسی خاص آلے یا دوربین کی ضرورت نہیں، بس مشرق کی سمت کھلے آسمان کی طرف نظر رکھیں، خدیجہ نے کہا کہ  سمندر کے کنارے، صحرا، یا اونچے مقامات سے منظر زیادہ شاندار ہوگا  تاہم صاف افق ہو تو شہروں سے بھی اس کا نظارہ ممکن ہے۔ 

 سٹرابیری مون کیوں خاص ہے؟

یہ بہار کا آخری فل مون ہے،یہ عام فل مون کی نسبت بڑا اور زیادہ روشن محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر جب یہ افق کے قریب ہوتا ہے تو زرد یا نارنجی رنگ کا دکھائی دیتا ہے,اس سال یہ "گریٹ لونر سٹینڈ سٹل" (Great Lunar Standstill) کے ساتھ ہو رہا ہے، ایک نایاب مظہر جو صرف ہر 18.6 سال بعد آتا ہے۔
2043 تک دوبارہ کیوں نہیں دیکھ پائیں گے؟
 خدیجہ حسن احمد کے مطابق اس بار چاند کا طلوع اور غروب زمین کے جنوبی ترین افق سے ہو رہا ہے  جو کہ شمالی نصف کرے میں اگلی بار 2043 میں ممکن ہوگا،یہ مظہر چاند کے مدار اور زمین کے محور کے جھکاؤ کی خاص امتزاج کا نتیجہ ہوتا ہے  جس سے چاند انتہائی شمال یا جنوب کی سمت سے طلوع و غروب کرتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: لانڈھی اور ملیر میں زمین کے دھنسنے کا خطرہ ، زلزلے آسکتے ہیں ،ماہرین