کوئی منی بجٹ نہیں آیا ، نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت نے مختلف سیکٹرز میں کئی اہم کامیابیاں حاصل کیں،کوئی منی بجٹ نہیں آیا ، نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا۔
قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ انسانی وسائل کی ترقی پر بھی سرمایہ کاری کر رہے ہیں،منصوبے کے ابتدائی نتائج انتہائی حوصلہ افزا رہے ہیں،جعلی ریفنڈز کلیمز کو بلاک کیا گیا،قانون پر عمل پیرا امپورٹرز کو سہولت فراہم کی گئی،صارف دوست ریٹرن متعارف کروایا جارہا ہے،تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف نے 389 ارب کے محصولات کو تسلیم کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ منی بجٹ کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا تھا،کوئی منی بجٹ نہیں آیا ، نہ ہی کوئی اضافی ٹیکس لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:190 ملین پائونڈز کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کیلئے مقرر