اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا

Jun 10, 2025 | 16:09:PM
اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بجٹ سیشن سے متعلق اپوزیشن اتحاد کی حکمتِ عملی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے بجٹ سیشن کے دوران احتجاج کیا جائے گا، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے اراکین تقاریر اور احتجاج کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں گے، بجٹ سیشن سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں بجٹ سیشن سے قبل احتجاج سے متعلق حکمتِ عملی کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اراکین اسپیکر اجلاس میں شریک ہوں گے، اراکین ایڈوائزری کمیٹی میں اپنا مؤقف بھی رکھیں گے،ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق سفارشات مرتب کی جائیں گی۔