ملیرجیل سے 216 نہیں 225 قیدی فرار ہوئے :نئی انتظامیہ کادعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی نئی انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل سے 216 نہیں بلکہ 225 قیدی فرار ہوئے تھے۔
سپرنٹنڈنٹ ملیر جیل شہاب الدین صدیقی نے ایس پی انویسٹی گیشن کو لکھے گئے خط میں کہاہے کہ انتظام سنبھالنے کے بعد دوبارہ گنتی کی تو مزید 10 قیدی غائب تھے، سابق جیل انتظامیہ نے 216 قیدیوں کے فرار کی رپورٹ دی تھی۔
انہوں نے کہا کہ 4 جون کو ملیر جیل کا بطور سپرنٹنڈنٹ چارج سنبھالا اور عید کی تعطیلات کے دوران قیدیوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی،اس دوران 10 اضافی قیدی جیل کے احاطے سے لاپتہ پائے گئے جبکہ 10 قیدیوں کی عدم موجودگی ابتدائی رپورٹ میں ظاہر نہیں کی گئی تھی۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 146 قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے اور ابھی بھی 79 قیدی لاپتہ ہیں جبکہ ایک قیدی کا نام فرار ہونے والی لسٹ میں 2 مرتبہ ڈال دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:سالانہ ٹیکس فری آمدن کی حد 6 لاکھ سے بڑھنے کاامکان
خط میں بتایا گیا ہے کہ فرار ہونے والے قیدیوں کی نظرثانی شدہ کل تعداد 225 ہے اور لاپتہ 10 اضافی قیدیوں کے نام پتے اور دیگر تفصیلات بھیج رہے ہیں، فرارہونےوالے قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے۔