بلیک لائیولی کی جسٹن بالڈونی کیخلاف قانونی جنگ میں بڑی کامیابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائیولی کو ساتھی اداکار جسٹن بالڈونی کے خلاف ہتک عزت کیس میں بڑی کامیابی مل گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 9 جون کو ایک امریکی عدالت نے بالڈونی کی جانب سے دائر کیا گیا 400 ملین امریکی ڈالر کا ہتکِ عزت کا دعویٰ مسترد کر دیا، یہ دعویٰ نہ صرف بلیک لائیولی بلکہ ان کے شوہر اداکار ریان رینولڈز، ان کی پبلسِسٹ لیسلی سلون اور "دی نیویارک ٹائمز" کے خلاف بھی دائر کیا گیا تھا۔

عدالت کے جج لیوس جے لیمین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لائیولی کے الزامات قانونی تحفظ کے دائرے میں آتے ہیں،اس فیصلے کے بعد بلیک لائیولی کے وکلاء نے اسے "مکمل فتح" قرار دیتے ہوئے اسے "ظالمانہ قانونی کارروائی سے نجات" کا لمحہ قرار دیا۔

انہوں نے عدالت سے وکلاء کی فیس، تعزیری ہرجانے اور دیگر قانونی فوائد کا مطالبہ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے، تاہم جسٹن بالڈونی کو کچھ دیگر دعوے دوبارہ دائر کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جن میں وہ ترمیم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سالوں سے ہیروآنے پر تنقید: ہمایوں سعید نے کیاجواب دیا؟
واضح رہے کہ اداکارہ بلیک لائیولی نے ساتھی اداکار جسٹن بالڈونی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس کے جواب میں بالڈونی نے اداکارہ اور ان کے شوہر پر 40 کروڑ ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا، جس میں بلیک میلنگ، ہتک عزت، اور پرائیویسی کی خلاف ورزی کی دفعات شامل تھیں۔