سالوں سے ہیروآنے پر تنقید: ہمایوں سعید نے کیاجواب دیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز ہمایوں سعید نے ہیرو کے کردار کیلئے ہونےوالی تنقید پر ردِعمل دےدیا۔
ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے کھل کر بات کی، میزبان نے ان سے سوال کیا کہ لوگ آپ کو ہمیشہ ٹارگٹ کیوں کرتے ہیں؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ انہیں اس بات پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کہ وہ برسوں سے مرکزی کردار یعنی ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ہمایوں سعید نے مسکراتے ہوئے کہا کہ سالوں سے ہیرو آرہا ہوں اور آیا ہی چلا جارہا ہوں، مگر مجھے اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ وہ ہر کردار کے لیے فنکاروں کو ان کی صلاحیت اور کردار کی ضرورت کے مطابق منتخب کرتے ہیں،انکی فلموں میں فہد مصطفیٰ بھی ہوتے ہیں، حمزہ علی عباسی بھی ہوتے ہیں۔
"لو گرو"سٹار نے کہا کہ وہ اپنے کام پر توجہ دیتے ہیں اور منفی تبصروں کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتے۔
یہ بھی پڑھیں:نیا پھْڈا ۔۔سدھو موسے والا کی زندگی پرBBCنےغیر حقیقی فلم بنائی،پولیس نمائش روکے،والد
واضح رہے کہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم"لو گرو"عیدلاالاضحیٰ کے موقع پرپاکستان سمیت دنیاکے کئی ملکوں میں ریلیز ہوئی ہے جسے فلمی شائقین کی جانب سے کافی سراہابھی جارہا ہے۔