نیا پھْڈا ۔۔سدھو موسے والا کی زندگی پرBBCنےغیر حقیقی فلم بنائی،پولیس نمائش روکے،والد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی اور قتل پر مبنی بی بی سی ورلڈ سروس کی آنے والی دستاویزی فلم پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ سدھو نےممبئی پولیس کو خط لکھ کر دستاویزی فلم پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ مجھ سےاجازت لی گئی نہ اطلاع دی گئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی زندگی اور قتل پر مبنی بی بی سی ورلڈ سروس کی آنے والی دستاویزی فلم پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ سدھو نے ڈی جی پی مہاراشٹرا اور ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن کو خط لکھ کر اس دستاویزی فلم پر سخت اعتراض ظاہر کیا اور سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کی جانب سے11 جون کو سہ پہر3بجے ممبئی کے جوہو میں واقع ‘سوہو ہاؤس’ میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش کا پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں سدھو موسے والا کی زندگی اور قتل سے متعلق ایسے حقائق دکھانے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جو اب تک کہیں شائع نہیں ہوئے ہیں۔ بلکور سنگھ نے شکایت میں کہا کہ اس دستاویزی فلم کے حوالے سے نہ تو ان سے کوئی اجازت لی گئی ہے اور نہ ہی انہیں اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دستاویزی فلم نہ صرف ان کے بیٹے کی شبیہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے، بلکہ یہ سدھو موسے والا کے قتل سے متعلق عدالتی کیس کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ سب سے سنگین الزام یہ ہے کہ بی بی سی نے ان لوگوں کے انٹرویو کئےہیں جن کے نام سدھو موسے والا کے قتل سے متعلق ایف آئی آر میں درج ہیں۔ اس سے متاثرہ خاندان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ بلکور سنگھ نے واضح کیا ہے کہ اگر اس دستاویزی فلم کو نہ روکا گیا تو وہ عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پروگرام کو فوری طور پر روکا جائے اور ضروری قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ گلوکار سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے اپنے بیٹے کی تیسری برسی سے دو دن پہلے ایک بڑا سیاسی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب اسمبلی کیلئے2027 میں ہونے والا الیکشن لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر نوجوت سنگھ سدھو کی شاندار واپسی،مداح پرجوش