فروزن فوڈز،چپس اور کولڈ ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز

Jun 10, 2025 | 12:20:PM
فروزن فوڈز،چپس اور کولڈ ڈرنکس پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئندہ مالی سال کے آج پیش ہونےوالے بجٹ  میں مختلف شعبوں پر اضافی ٹیکس لگایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ میں فروزن فوڈز پر 5 فیصد اضافی ایکسائز ڈیوٹی کی سفارش کی گئی ہے،اس کے علاوہ چپس اور کولڈ ڈرنکس پربھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔

نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائدکرنے کی تجویز ہے،فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویززیرغور ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافہ،مختلف تجاویزپرغور

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری: کس سکیل کوکتناریلیف ملے گا؟

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 2025-2026 کا 17 ہزار 600 ارب روپے کا بجٹ آج شام پیش کیا جائے گا،وفاقی وزیر خزانہ محمداورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔