بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافہ،مختلف تجاویزپرغور

Jun 10, 2025 | 11:37:AM
بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافہ،مختلف تجاویزپرغور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئندہ مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویززیرغور ہے۔

ذرائع کے مطابق بینک ڈیپازٹس اور بچت سکیموں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز جبکہ نان فائلرز پر کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے،ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر 1.2 فیصد متوقع ہے،اس کے علاوہ یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ،چار تجاویز زیر غور

پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں پر لیوی لگانے کی بھی تجویز ہے، کیپٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے، بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرغور ہے،اس کے علاوہ ای کامرس پر بھی 18 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔