بجٹ میں پرانی گاڑیاں سستی،حکومت کامختلف تجاویزپرغور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی بجٹ 26-2025ء میں حکومت نے نیشنل ٹیرف پالیسی کے تحت پرانی گاڑیاں سستی کرنے پر غور شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو بجٹ میں 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد اور گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی مرحلہ وار ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے،اس کے علاوہ گاڑیوں پر ریگولیٹری ڈیوٹیز میں بھی کمی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز ایکٹ کے پانچویں شیڈول میں اصلاحات کی تجویز اور آٹو سیکٹر پر نئی ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بجٹ میں کن چیزوں پرچھوٹ اور کن پرٹیکس عائدہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
پرانی گاڑیوں پر ٹیرف سالانہ 10 فیصد کم کرنے اور آٹو سیکٹر پر نان ٹیرف رکاوٹیں ختم کرنے کی جبکہ 2030 تک آٹو سیکٹر پر اوسط ٹیرف 6 فیصد سے کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔