چیئر مین پی سی بی کی ثنا میر کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احسن عباسی)چیئرمین پی سی بی کی آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر ثنا میر کو دلی مبارکباددی ہے ۔
اپنے بیان میں چیئر مین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ویلڈن ثنا میر،پاکستان کی بیٹی نے پاک دھرتی کا مان بڑھایا۔
سابق پاکستانی کپتان نے سبز ہلالی پرچم کو بلند اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے وہ پاکستان کرکٹ کا اثاثہ اور ویمنز کرکٹرز کیلئے رول ماڈل ہیں۔
ہال آف فیم ملنا پاکستان ویمنز کرکٹ کی تاریخ میں ایک سنگِ میل یہ اعزاز پاکستان کے لئے باعث افتخار ہے۔
ثنا میر کا کارنامہ قوم کی ہر بیٹی کے حوصلے کو بلند کرتا ہے، انہوں نے محنت، لگن اور جہد مسلسل سے کارنامہ سر انجام دیا ۔
آج ثنا میر کو اعزاز ملا ہے,وہ دن دور نہیں جب متعدد پاکستانی وویمنز کرکٹرز یہ اعزاز حاصل کریں گی۔