کوئٹہ کےسول ہسپتال کی 15 نرسیں فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ صحت نے عید کی چھٹیوں کے دوران سول ہسپتال میں غیر حاضر رہنے والے عملے کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 نرسوں کو نوکری سے فارغ کردیا۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق محکمے نے سول ہسپتال سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور نرسوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی تنخواہیں روکنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
اس کے علاوہ محکمہ صحت نے 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کی اور غیر حاضری پر 15 کانٹریکٹ نرسوں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
مزید پڑھیں:عید کے دوران صفائی کو ڈیجیٹل انداز میں کیا: مریم اورنگزیب